اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین میں باضابطہ سیاسی اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ایم ڈبلیوایم کے علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔شاہ محمودقریشی ،شیریں مزاری اور دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قابل عمل نکات پر اشترک عمل کے معاہدے پر پر مفصل گفتگوکی گئی ۔دونوں جماعتوں نے کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے کا اعلان جب کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کو اڈے نہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدے کے تحت ملک سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کے لئے ملکر کوشش کی جائے ،پاکستان کی داخلی سلامتی،وحدت اور استحکام کو یقینی بنایاجائے گا۔ مسلم ممالک میں تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی کوشش کی جائے گئی۔اسی طرح ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مل کر کوشش کو جائے گی ۔داخلی معاملات میں غیرملکی مداخلت کوروکناخارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہوگا۔
پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم میں باضابطہ سیاسی اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا







