بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محمد اسلم کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے کہا، “میں اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔”

اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔