بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جس پانی پر بھارت کا حق ، وہ پاکستان کو نہیں ملے گا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی نئی بڑھک

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جن در یاؤں پر بھارت کا حق ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملے گا،پاکستانی معیشت دہشت گرد حملوں کی قیمت چکائے گی۔
پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب  نریندرمودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانی کی تقسيم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا  ۔انہوں نے روایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف دہائیوں سے دہشت گردی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال کیا ہے، بھارتیوں کا خون بہانا پاکستان کو بھاری پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، پاکستان کی فوج کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی، پاکستان کی معیشت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔بھارتی وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان کبھی بھی روایتی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔انہوں نے کہاکہ میرے رگوں میں خون نہیں بلکہ سندور بہتا ہے۔
نریندرمودی نے رحیم یارخان ایئربیس کوتباہ کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یار خان ایئربیس آپریشن سندور کے غضب کا شکارہوا، بھارت کے درست نشانہ لگانے والے فضائی حملوں کے باعث یہ ایئربیس آئی سی یومیں پہنچ گیاہم نے  پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔