بہاولپور(عرفان جوئیہ)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ میں عبوری /حفاظتی ضمانت 30جو ن تک منظور کرلی۔ عثمان بزدار نے اپنے خلاف اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں 18جون 2022کو زیر دفعہ409,420,468,471سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ میں حفاظتی /عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں درخواست دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نےعثمان بزدار کی 30جون تک حفاظتی /عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے اپنے حکم میں درخواست گذار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے اپنی درخواست میں حکومت اور اسسٹنٹ کمشنرتونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان کو فریق بنایا تھا۔
عثمان بزدار کی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ میں عبوری ضما نت منظور








