بہاولپور(آئی این پی)سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور ورکروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ سے 30جون تک حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے
عثمان بزدارنے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کسی کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی لیکن موجودہ امپورٹڈ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کاروائیوں سے انہیں دبانا چاہتی ہیں لیکن ہم ان کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
سردار عثمان بزدار نے ہائیکورٹ بار بہاولپور میں وکلاءسے بھی خطاب کیا۔
پی ٹی آئی قیادت اور ورکروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عثمان بزدار








