بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دادی کی علالت، بلاول بھٹو کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دادی کی شدید علالت کے باعث وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کو دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شریک ہونا تھا۔ وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر اب چیئرمین پیپلز پارٹی کی جگہ روانڈا سر براہی اجلاس میں پاکستان کی نمائیندگی کریں گی۔ حنا ربانی کھر پاکستانی وفد جی بھی قیادت کریں گی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی دادی کی شدید علالت کے باعث ہی روانڈا کا پروگرام منسوخ کیا ہے۔