بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا،171 کیسز رپورٹ

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 5.01 فیصدہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر کرونا کیسز کی شرح 5.01 فیصد جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فی صد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حیدر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.67 فی صد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کوروناکے مثبت کیسز 10.08 فی صد ریکارڈ کئے گئے ہیں، میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 فی صد ،مردان میں کورونا کیسز کی شرح 3.39 فی صد ،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.07 فی صد ،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فی صد جبکہ ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.2 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔