اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے پارٹی امیدواروں کو تمام حلقوں میں ورکرز کنونشنز کرانے اور ان کی سپورٹ کرنے کیلئے9 سے زائد جلسے پلان کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس کے علاوہ انہوں نے لاہور کی تنظیم کو بالخصوص علیم خان کے حلقے میں ورکرز کنونشن رکھنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ورکر کنونشنز اور جلسوں میں شریک ہو کر عوام کو متحرک کروں گا۔
عمران خان کا ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ







