بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوروناپابندیوں کاخاتمہ،پاکستانی طلباء کا پہلاگروپ چین واپس پہنچ گیا

   اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پیر کو90 پاکستانی طلباء کا پہلاگروپ خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے واپس چین پہنچ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ طلباء اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے واپس چین روانہ ہوئے ہیں ان طلباء کو ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ،وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کے دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔
عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 22 مئی 2022 کو چین میں اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران چین میں پاکستانی طلباء کی چین واپسی کے لیے خصوصی درخواست کی تھی۔
ترجمان کے مطابق طلباء کی واپسی میں وزارت خارجہ، وزارت تعلیم، ایچ ای سی اور بیجنگ میں پاکستان کا سفارت خانہ سرگرم ہیں،حکومت پاکستان نے طلباء کی اس کھیپ کی واپسی کو فعال کرنے پر حکومت چین کا شکریہ ادا کیا ہے
عاصم افتخار احمد نے مزید بتایا کہ توقع ہے کہ پہلی کھیپ کی واپسی سے تمام پاکستانی طلباء کی چین میں آن کیمپس اسٹڈیز کی راہ ہموار ہوگی۔