لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے آخری منحرف رکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی بھی پارٹی میں واپسی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتمادکااظہارکردیا۔جلیل شرقپوری نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ پہلے بھی میری جماعت مسلم لیگ ن تھی اب بھی ہے، مسلم لیگ ن میری جماعت ہے۔ پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ عمران خان سے محبت اور اعتماد کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ مسلم ليگ ن کا حصہ تھا اور ہوں، کچھ پارٹی رہنماؤں نے اختلافات پيدا کئے تھے۔
انہوں نے میں ن لیگی قیادت سے ناراض نہیں تھا وہ مجھ سے ناراض تھی، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے ووٹ کی فکر نہیں کریں۔
رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں نے واضح کہا تھا کہ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو ووٹ دوں گا۔
ن لیگ کے آخری منحرف رکن جلیل شرقپوری کی بھی پارٹی میں واپسی ، حمزہ کی قیادت پر مکمل اعتماد








