بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے آئندہ مہم جوئی کی  تواسے تباہ کر دیں گی،مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر کی بڑھک

سری نگر:مقبوضہ کشمیرکے  کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڑھک لگائی ہےکہ   اگر  پاکستان نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اسے تباہ کر دیں گی۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے شکست خوردہ بھارتی   افواج کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج جرات مندہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وارننگ دی جا چکی ہے، اگر اس نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اس ریاست کو تباہ کر دیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جات برادری اور معاشرے کے تمام طبقات کے افراد سے اپیل کی کہ وہ قومی ہم آہنگی کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔