کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کی کاپی عدالت سے حاصل کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال آج صبح جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت آئیں جہاں سے انہوں نے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کی سرٹیفائڈ کاپی حاصل کی ۔ ممکنہ طور پر وہ پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے جارہی ہیں ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔عامرلیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا اور عدالت سے اجازت لیتے ہوئے میت کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر دیئے ۔









