بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا نے غزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ پیش کردیا

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا مسودہ پیش کردیا، مسودے کے مطابق 2 ماہ کی جنگ بندی کے پہلے ہفتے 28 اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے، اسرائیل 125 عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینیوں اور 1111 دیگر قیدیوں کو رہا کرے گا۔ غزہ میں امداد بحال ہوگی اور اسرائیلی آپریشن روک دیا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نئے منصوبے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر اور قطر کی طرف سے ضمانت دی گئی ہےاور اس میں حماس کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی غزہ کو امداد بھیجنا بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد مسودہ حماس کو بھیج دیا گیا ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کے بعد حماس آخری 30 یرغمالیوں کو رہا کر دے گا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صیہونی فوج نے العودہ اسپتال کو بند کرنے کا حکم دے دیا، 24 گھنٹے میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔