بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس میں مسافر ٹرین پر پُل گر گیا، 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی

یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے علاقے برائنسک میں مسافر ٹرین پر پل گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیرقانونی مداخلت کے سبب پیش آیا۔

واقعے کے وقت کئی بھاری ٹرک پل کو عبور کر رہے تھے۔

خبرایجنسی کے مطابق حکام کو تخریب کاری کا شبہ ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پل کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔