ماسکو: روس نے یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل حملہ کیا ۔
روسی حکام نے یوکرینی فوج کے حوالے سے بتایا کہ روسی میزائل حملے میں 12 یوکرینی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرین نے بھی روس پر ڈرون حملے کئے، یوکرینی حکام نے روس کے 40 سے زائد فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ۔
روسی حکام کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا میں روسی ایئر بیس کے نزدیک یوکرین نے ڈرون حملوں کی کوشش کی۔
اس حوالے سے ماسکو سے روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کا ڈورن حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔
یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پرروس کا میزائل حملہ، 12 فوجی ہلاک، 60 زخمی








