بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرز کا تمام ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن کیلئے حتمی نوٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرز نے تمام ریگولر، کنٹریکچول، اور پروفیشنل ملازمین کو ایچ ای سی سے ڈگری کی تصدیق کروانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی وی انتظامیہ نے بتایا کہ 31 جنوری 2025 کی آخری تاریخ کے باوجود متعدد ملازمین نے اس اہم ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگری کی نقول ایک ہفتے کے اندر جمع کرانا لازم ہے۔ مقررہ وقت پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور ممکنہ طور پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تمام ملازمین کو ڈگری ویریفیکیشن فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس حوالے سے تمام مراکز کو ہدایت نامہ بھی پہنچا دیا ہے۔

انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈگری کی تصدیق ادارے کی بنیادی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام مراکز سے عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ اس عمل کی نگرانی کی جا سکے۔

پی ٹی وی انتظامیہ نے کہا کہ اگر ملازمین کی ڈگری ویریفیکیشن مکمل نہیں ہو سکی، تو انہیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔