کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی پولیس موبائل کو ٹکر کے نتیجے میں 1 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 معمولی زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب واٹر ٹینکر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کراچی، واٹر ٹینکر کی پولیس موبائل سے ٹکر، ایک اہلکار جاں بحق








