بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس،وزیراعظم شہبازشریف کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیشی

لاہور: سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کی۔
شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے،شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا،اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت رہے رہا ہوں،میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں،میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔
وکیل نےشہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ دعویٰ پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟شہبازشریف نے کہاکہ تصدیق موجود ہے، تفصیلات تکنیکی بات ہے جس کا مجھے علم نہیں ،میں نے بیان حلفی داخل کرنے سے قبل عدالت میں دعویٰ کی حمایت میں کوئی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، تھا، میں دعویٰ کی تائید میں کوئی زبانی بیان ریکارڈ نہیں کروانا چاہتا،شہبازشریف کے وکیل نے اعتراض کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیرضروری سوال پوچھ رہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکہ یہ درست نہیں ہے کہ میرا بیان حلفی میرے دعویٰ کے مندرجات کے مطابق نہیں،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ ثابت کریں بیان حلفی کا پیراگراف 2آپ کے دعویٰ کا حصہ ہے؟شہبازشریف نے کہاکہ اگر کوئی بات یا فقرہ آگے پیچھے ہو بھی گیا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے؟اس وقت پیراگراف 2کے دعویٰ کے مندرجات سے مطابقت کے بارے میں کوئی جواب نہیں دے سکتا، میں عوام کا خادم ہوں، اس لئے پیرا گراف نمبر1میں لفظ پبلک سروس استعمال کیا ہے،یہ درست نہیں ہے کہ بیان حلفی جھوٹا ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے 10ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔