بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلیے مالی پیکیج کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کےلیے مالی پیکیج کی منظوری دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی مد میں 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ قرض کی رقم ریسورس موبائلائزیشن ریفارمز پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

قبل ازیں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔

دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا، 40 ارب ڈالر میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزارت اقتصادی امور نے جامع عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع کر دیا۔