اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد راولپنڈی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے میٹرونے میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ اب تمام روٹس پر یک طرفہ کرایہ 50 روپے ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی۔خصوصی ہدایت پر پرانا کرایہ بحال کیا گیا ہے جاری کئے گئے پبلک نوٹس کے مطابق اورنج لائن بس سروس روٹ نمبر ایف اے ایف سے این فائیو کرایہ 50 روپے جبکہ این فائیو ٹو ائیر پورٹ کرایہ 90 روپے ہوگا۔اسی طرح گرین لائن فیڈر روٹ سروس پمز تا بھارہ کہو 50 روپے جبکہ بلیو لائن روٹ سروس پمز تا گلبرگ گرین 50 روپے جبکہ الیکٹرک وہیکل فیڈر روٹ سروس اسلام آباد کے تمام روٹس پر شہریوں سے 50 روپے کرایہ وصول کرئے گی۔تمام روٹس پر کرایوں کمی کا اطلاق آج سے نافذالعمل ہوگا
سی ڈی اے انتظامیہ نے میٹرو بس سروسز کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا
