کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات نے بتایا ہے کہ وہ جلد ایک پروجیکٹ میں اپنی بہن کے ساتھ نظر آئیں گی۔مہوش حیات مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکار ایچ ایس وائی کے ساتھ ایک ٹیلی فلم کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں اور اسی کے ساتھ وہ کئی سالوں کے بعد ٹیلی ویژن اسکرینوں پر واپس آرہی ہیں۔مہوش حیات مشہور اور ایچ ایس وائی دونوں پہلی بار ایک ساتھ اداکار کے طور پر کام کریں گے۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات اس ٹیلی فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔ دونوں بہنیں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔
مہوش حیات جلد اپنی بہن کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گی








