اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے 249ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ملک جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جب کہ پاکستان، امریکا کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوررہے ہیں جب کہ دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، وزیراعظم
