بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بار بار کرپشن کا دفاع کرنا ن لیگ کے حصے میں کیوں آتا ہے؟ خرم شیر زمان

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بار بار کرپشن کا دفاع کرنا ن لیگ کے حصے میں کیوں آتا ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کرکے ہی ترقی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ موصوف صرف اتنا سمجھائیں کہ بار بار کرپشن کا دفاع کرنا ن لیگ کے حصے میں کیوں آتا ہے؟ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ن لیگ کیلئے کرپشن کا دفاع لازم ہے مگر کرپشن ناقابلِ قبول نہیں۔