بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت ‘رافیل فیم جنگ کے بعد مودی پہلے دورہ پر متنازعہ ریاست جموں و کشمیر جائیں گے

پاکستان کے ساتھ چار دنوں پر محیط رہنے والی مختصر ترین جنگ کے بعد بھارت میں جاری شدید تنقید کے ماحول میں وزیر اعظم نریندر مودی متنازعہ رہاست جموں و کشمیر جائیں گے۔ یہ پاکستان کے ساتھ ‘رافیل فیم ‘ جنگ کے بعد ان کا کشمیر میں پہلی بار جانا ہوگا جہاں لائن آف کنٹرول پر پچھلے دنوں کافی کشیدگی رہی اور کشمیری عوام بھی بھارتی فوج و دیگر اداروں کی کڑی نگرانی کی زد میں رہے۔
نریندر مودی اپنے طویل دور حکومت کے دوران درپیش ناخوشگوار ترین صورت حال کے بعد موضوعات کی تبدیلی کی خاطر متنازعہ ریاست میں سٹریٹجک اہمیت کی حامل ریلوے کے منصوبے کے افتتاح کے لیے جمعہ کے روز جا رہے ہیں۔ سرکاری طور پر ان کے اس دورے کا اعلان وزیر اعظم بھارت کے دفتر نے گزشتہ روز کیا ہے۔