لاہور(ممتاز نیوز )بہن کے قاتل بھائی کوپولیس نے گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گوالمنڈی نےمکان کے تنازع پربہن کوقتل کرنے والے ملزم قاسم بٹ کوگرفتارکرلیا،ملزم چند روز قبل اپنی بہن قراۃ العین کوقتل کرکے فرارہوگیاتھا،
انچارج انویسی گیشن گوالمنڈی محمد صفدرکے مطابق قاتل نے مقتولہ قرۃالعین کو شادی کے بعد بھی والدہ کے مکان میں رہنے پر قتل کیاجس کااس نے اعتراف کرلیا۔ملزم اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر رضا تنویر نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی اور ان کی ٹیم کوقاتل کوگرفتارکرنے پر شاباش پیش کی۔









