بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید نے نیب کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نےقانون میں ترمیم کے بعد  قومی احتساب بیورو (نیب) کے ادارے کو بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، پاکستان میں سزائیں صرف غریب عوام کیلئے ہیں۔ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کوہی بند کر دینا چاہیئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کیلئے آسمان کی طرف مدد کیلئے دیکھتی ہے۔