بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیامر میں پولیو کیس پر وزیراعظم کا سخت نوٹس، روٹین امیونائزیشن بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی، جس میں دیامر میں حالیہ پولیو کیس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں بالخصوص ان یونین کونسلوں کی سخت نگرانی کی جائے جہاں پولیو کیسز کی شرح زیادہ ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مؤثر نہیں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روٹین امیونائزیشن پروگرام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے قومی صحت حکام کو ہدایت دی کہ انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔