بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالعدم کشمیر کمیٹی کے لوگ ازلی دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں: رانا ثنا

میرپور میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر ٹھیک رہا، جو فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی وہ ن لیگ بھی تسلیم کرے گی اور پیپلزپارٹی بھی کرے گی: رہنما ن لیگ

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ فضول میں ضد میں بیٹھے ہیں اور دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا میرپور میں پولنگ کا عمل مجموعی طور پر ٹھیک رہا، جو فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی وہ ن لیگ بھی تسلیم کرے گی اور پیپلزپارٹی بھی کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا اگر آزاد کشمیر میں نگران حکومت ہوتی تو وزرا بھی وہاں نہیں جا سکتے تھے، پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری یا صدر زرداری سے ملاقات میں فارم 47 کا معاملہ اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہماری ریڈ لائن، سندھو دیش کی تقسیم قبول نہیں: پاکستان پیپلز پارٹی

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں ہوا، نتائج جتنی دیر سے آئیں گے شبہات اتنے زیادہ بڑھیں گے، اگر الیکشن شفاف ہوا تو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔