بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اب ٹاپ ٹین سےباہر ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کرتے ہوئے 30 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب نوجوان بیٹر حسن نواز بھی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کے بعد 45 ویں، صائم ایوب 61ویں اور کپتان سلمان آغا 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 3 درجہ اور محمد رضوان 1 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 12ویں اور 13ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی بھارت کے ابھیشیک شرما دوسری اور انگلش بیٹر فل سالٹ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے اور بھارت کے ورون چکرورتی تیسرےنمبر پر موجود ہیں ۔

حارث رؤف 2 درجے اور شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 20 ویں 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔ عباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر آگئے ہیں۔