بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کو بہتر کیاجائے ،چیف الیکشن کمشنرکاوزیراعلیٰ پنجاب کومراسلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اسمبلی کی 20نشستوں پرضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کے حوالے سے مراسلہ تحریرکیاہے جس میںحلقہ پی پی 167 میں پارٹیوں کے درمیان فائرنگ اور تصادم کے واقعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پی پی 167 میں پر تشدد واقعات سے سیکیورٹی کی کمزوری سامنے آ رہی ہے،

ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال کو بہتر ،ہر حال میں ووٹرز کے لیے پر امن اور سازگار ماحول کو یقینی بنایا جائےجبکہ حالیہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز مثالی کارروائی کی جائے