بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 6 نام تجویز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تقرری کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپوزیشن ممبران کے نام بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے لیے چار اراکین قومی اسمبلی اور دو اراکین سینیٹ کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سے جن ناموں کی سفارش کی گئی ہے ان میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی، صاحبزادہ حامد رضا اور سردار لطیف کھوسہ شامل ہیں۔ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کا نام کمیٹی کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

یہ خط آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 213 کی شق (2)(b) کے تحت تحریر کیا گیا ہے، جو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے۔