واشنگٹن : پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگ پر مجبور کررہا ہے، اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا، اگر بھارت بات نہیں کرے گا تو مسائل کیسے حل ہوں گے، پاک بھارت تجارت سے سب کو ہی فائدہ ہوگا۔
مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کو پانی کی جنگ پر مجبور کررہی ہے، بھارت پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے پانی کے حق پر حملہ کررہا ہے۔
پہلگام واقعے میں پاکستان کا بالکل کوئی کردار نہیں، بھارت کہتا تھا مقبوضہ کشمیر اندرونی معاملہ ہے، امریکی صدر نے کہہ دیا، کشمیر عالمی تنازع ہے، 5 روزہ جنگ کا نتیجہ ہے کہ اب بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے۔
بھارت کو پاکستان سے ہزاروں مسائل ہوں گے لیکن مذاکرات سے انکار پر مسائل رہیں گے، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان امن کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، بھارت تنازعات پر بات نہیں کرے گا تو حل کیسے ہوں گے، بھارت نے الزامات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا، اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہوگا۔
اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا، بلاول
