خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی فتح سے بھارتی وزیر اعظم مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر سنگھ مودی پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح اوربھارت کی ہار ہوئی اور پاکستان کی فتح سے مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔
پاکستان کی فتح سے مودی کی سیاسی موت ہوچکی، گرپتونت سنگھ پنوں
