بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکرقومی اسمبلی سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچن ٹرنر نےملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں،

پاکستانی حکومت اور عوام برطانیہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے چاہتے ہیں، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے،موجودہ قومی حکومت نے ملک کو موجودہ معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور ماضی میں ملک کو چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نکلا ہےپاکستان برطانیہ کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،

دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان بات چیت سے معیشت کے مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو بڑھانے میں تیزی آئے گی،برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانیہ کی قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،پاک برطانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ متحرک ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اس سال اگست میں ہونے والی پارلیمنٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا حصہ بننے کی دعوت دی۔برطانوی ہائی کمشنرکااس موقع پرکہناتھاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،

پاکستان، برطانوی تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں،ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت قابل ستائش ہے،اسلام آباد میں یوکے ہائی کمیشن دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا،پارلیمانی دوستی گروپس کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک کے مابین مضبوط پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے