اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں آزاد میڈیا کا اہم کردار رہا، عمران خان نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں، عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سودا کیا اور آج روتا پھرتا ہے، شیخ رشید اور فواد چوہدری کہتے تھے موت آسکتی ہے الیکشن پہلے نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج عوام کو اپنی پرفارمنس کا بتائے، ہم نے بجلی کے نظام کو مظبوط کیا، عمران خان جابر اور ظالم حکمران تھا، جتنے لوگ عمران خان کے جلسوں احتجاج میں ہوتے ہیں اس سے زیادہ تو تھیٹر میں ہوتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان پیٹرول کی سبسڈی ختم کرنے کے معائدے پر دستخط کرکے گیا، گزشتہ حکومت پاکستان کو مفلوج کر گئی، میں پوچھتا ہوں بتاؤ تمہاری کارکردگی کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں پیدا کی، عمران خان نے چور وزیر رکھے ہوئے تھے، عمران خان کے چور وزیر ادویات مہنگی کرکے لندن بھاگ گئے، عمران خان پاکستان کا جنازہ نکال گئے۔
عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے لوگوں کو بہت سی مشکلات ہیں، یہ دو مہینوں والی حکومت کا کام نہیں ہے، عمران خان کو پاکستان کے ادارے مفید نہیں ہیں، عمران خان بنی گلہ میں بیٹھ کر سرکار کی تنخواہیں لے رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو کوئی جان کا خطرہ نہیں ہے، ان سے سکیورٹی واپس لینی چاہیے۔
عمران خان کا دور حکومت ہٹلر کا زمانہ تھا، عابد شیر علی







