اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شدید پریشان ہے۔ نجی ٹی وی نے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پارٹی کی سینئر قیادت اتحادی جماعتوں کے قائدین کے رویے سے بھی خوش نہیں اور وہ اپنی حکومت کی گرتی ہوئی ساکھ کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا موقف ہے کہ اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بھی حکومت کا دفاع کرنا چاہیے اور خاص طور پر بطور وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری کو بھی کہا جائے کہ وہ معاشی صورتحال پر بات کریں۔
(ن) لیگی قیادت کا ماننا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر قدم پر ہمارے ساتھ ہے تو انہیں حکومت کا دفاع بھی کرنا چاہیے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادی بھی حکومت کا ہر فورم پر ساتھ دینا ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کو لندن سے پیغام مل گیا ہے اور اب حکومت کی معاشی ٹیم میں تبدیلی ناگزیر ہے جب کہ تمام وزراء کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں حاضری یقینی بنانی چاہیے۔
حکومت کی گرتی ساکھ سے (ن) لیگی قیادت پریشان، لندن سے اہم پیغام آ گیا








