بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پرنوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمودقریشی کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشنرپنجاب سےرپورٹ طلب کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملتان سمیت دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے، صوبائی الیکشن کمشنر تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل ہوا تو سب کچھ داؤ پر لگ جائے گا، شاہ محمود قریشی