غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھم سکی، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
النصر اور الشفا اسپتال میں سولہ سولہ اور الاہلی اور الاقصیٰ میں پانچ پانچ لاشیں لائی گئیں ہیں، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 677 ہوگئی۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے پورے فلسطینی علاقے میں 42 افراد شہید ہو ئے۔
سول ڈیفنس کے عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد صرف شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔
ادھر امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مرکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔