بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔آرمی چیف ،ڈی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آئی،ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے معاملات زیر غور آ ئیں گے جب کہ شرکاکو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بار ے میں بریف کیا جائے گا۔