اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی حالات پر گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی نے اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لیے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔
تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں،وزیراعظم








