لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرٹیفایئڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ اس کو نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے بلکہ چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ سرٹیفائڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی اپنی جماعت ٹوٹ رہی ہے اور سیاسی مستقبل ختم ہے۔
مریم نواز نے لکھا کہ روئے نا تو کیا کرے ؟
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا،اس سےچیئرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے، نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔
نیب کا رونا رونے والے فتنہ خان نے دھوکے سے طیبہ کو ہفتوں وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بےجا میں رکھا،اس سے چیرمین نیب کی ویڈیوز لیں،پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے۔ نیب کو اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرنے کے لیے استعمال کرنے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 21, 2022









