لندن (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن اور نیویارک میں پاکستان کے ایجنڈا کو بہت اچھے سے پیش کیا۔
پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمان نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا،،پاکستان کیا چاہتا ہے دنیا کو بتایا ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم پالیسی میکرز کی پاکستان سے متعلق سوچ میں واضح فرق دیکھیں گے۔