اسلام آبادنیوز ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھ کی جیل میں قید ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
پروڈکشن آرڈر کے مطابق ایم این اے علی وزیر کو کل ایوان میں لایا جائے گا۔
پیپلز پارٹی اور ایم این اے محسن داوڑ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سپیکر ایاز صادق نے ایم این اے علی وزیر کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے







