اسلام آباد(نیوز ڈیسک )روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
Today marks yet another historic day in #RoshanDigitalAccount, with $57mn in deposit inflows, highest ever daily figure. With this significant increase, total deposits in RDA have crossed $4.5bn. We are humbled by the continuous trust and commitment of our #OverseasPakistanis. pic.twitter.com/TRQpN0Hvn5
— SBP (@StateBank_Pak) June 21, 2022









