احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ جانے والا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں متعدد وی آئی پیز بھی سوار تھے۔ ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر تھا، فلائٹ نمبر اے آئی 117 احمد آباد سے لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ جارہا تھا۔
بھارت میں احمد آباد ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں200 کے قریب مسافر سوار تھے ، ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔#planecrash #India #Rescue pic.twitter.com/21ME2wopgd
— Mazhar Abbas (@Mazhar278) June 12, 2025









