بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سفارتی تعلقات مفادات پر مبنی ہوتے ہیں، جذبات پر نہیں،حسین حقانی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری ایک بیان میں پاک-امریکہ تعلقات کی تاریخی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔

حقانی کا کہنا تھا کہ 1954 سے 2011 تک پاکستانی حلقے امریکہ سے شکوہ کرتے رہے کہ اسے اس کا حلیف قرار دینے کے باوجود امریکہ بھارت سے قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، آج یہی شکایت بھارت میں بعض حلقوں کی طرف سے سننے کو مل رہی ہے جو امریکہ-پاکستان روابط پر ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جب قومیں بین الاقوامی تعلقات کو جذباتی انداز میں دیکھتی ہیں تو یہی تضادات اور غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔

حقانی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی اور بین الاقوامی سفارت کاری کے تناظر میں ایک سنجیدہ مکالمے کو جنم دیا۔ ان کا پیغام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قوموں کے باہمی تعلقات ہمیشہ مفادات کے تابع ہوتے ہیں، نہ کہ صرف جذبات پر مبنی۔