بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب سے وزیرخارجہ بنا ایک دن چین سے نہیں بیٹھا،بلاول بھٹو

  لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بے نظیرکل بھی زندہ تھیں آج بھی کارکن کی صورت میں زندہ ہیں،بينظيربھٹو ہر ظالم اور آمر سے ٹکرائیں ، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدہ کیا،ایک دن کے لئے بھی سلیکٹڈ کٹھ پتلی کونہیں مانا، ہم نے عدم اعتماد کا ہتھیاراستعمال کرکے اس کو باہر پھینکا ۔ لاڑکانہ میں بے نظيربھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ کی تقریب پر بہت خوشی ہورہی ہے، بے نظير بھٹو ملک اور عوام کی ترقی کے لئے30سال جدوجہد کرتی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظير بھٹو اس ملک کےعوام کی آواز تھیں، ایک طرف بے نظیربھٹو تھیں،دوسری طرف ظلم تھا، بے نظيرکل بھی زندہ تھیں آج بھی کارکن کی صورت میں زندہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ایک اور غیرجمہوری شخص کو شکست دلوائی،عمران خان نے گیم کھیلاجس کی وجہ سے پاکستان کو معاشی نقصان ہوا، سلیکٹڈ شخص عوام کے آئینی اورمعاشی حقوق پر حملہ کررہاتھا، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدہ کیا،ایک دن کے لئے بھی سلیکٹڈ کٹھ پتلی کونہیں مانا، ہم نے عدم اعتماد کا ہتھیاراستعمال کرکے اس کو باہر پھینکا۔ پورے ملک کو قائل کیا کہ ہم سلیکٹڈ کو حکومت سے نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم دنیاسے تجارت چاہتے ہیں ،بھیک نہیں مانگیں گے،یہ ہماری خارجہ پالیسی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں کيساتھ ملکرآئینی طریقے سے اس کی حکومت ختم کی مگر حکومت سنبھالنے کے بعد اندازہ ہورہا ہےاس نے ملک کے ساتھ کیاکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل پڑھی توحیران ہوئے کہ يہ عوام کيساتھ کیامذاق کیاگیا،عمران خان نے سبسڈی کےنام پرگیم کھیلا، 4 سال میں عالمی طور پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچا مگر وزیراعظم کی ٹيم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے وزیرخارجہ بنا ایک دن چین سے نہیں بیٹھا، ہماری خارجہ پاليسی ہے تجارت چاہتے ہیں،بھیک نہیں مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے نام کا دنیا بھرمیں دفاع کریں گے، ہم پاکستان کےدوسرےممالک کيساتھ تعلقات بہترکریں گے، ہم نے امریکا سے تجارت پر بات کی۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ فيٹف میں پاکستان کے خلاف ایف آئی آرز کٹی ہوئیں تھیں، جن سے کام لینا تھا ہم ان کو گالی دے رہے تھے مگر ہم نے دوسرے ممالک کوسمجھایا ہم فيٹف کےنکات پورے کرچکےہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فيٹف کی ٹيم کے دورے سے پہلےہم گرے لسٹ سےنکل جائیں گے۔