بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران پر حملہ: پاکستان کا سخت ردعمل، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شدید مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دینے والا ہے، اور اس نے انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید گہرا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔