بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخارگیلانی کا نام وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے فائنل کرلیا

مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخار گیلانی(Iftikhar Gilani) کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹرافتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادکشمیر میں حکومت سازی پرتفصیلی مشاورت ہوئی اور مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام پر اہم فیصلے کیےگئے۔

مزیدپڑھیں:پمز سانحہ : پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے لیے اہم ہدایات جاری

ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کردیا گیا ہے۔بیرسٹر افتخار گیلانی ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔

اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ کےلائحہ عمل اور دیگر امورپربھی غورکیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔