وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے 12اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے قیام کی منظوری دے دی۔ ان کونسلز کے لیے 48 نمائندگان کو جرگوں کی باہمی مشاورت سے نامزد کیا گیا۔ ارکان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
تمام 12 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے جن میں مقامی آبادی کی مشاورت سے کونسل ارکان نامزد کیے گئے۔
نامزد ارکان کے ناموں کی جانچ پڑتال اور کارروائی ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈمنسٹریٹر، علاقہ ترقیاتی سیکریٹریٹ نے مکمل کی جس کے بعد فہرست چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوائی گئی۔
مزید پرھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ؟
چیف سیکرٹری نے فہرست گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کی جنہوں نے نامزد ارکان کے نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب باضابطہ نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔









